سردار طارق مسعود بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر، عہدے کا حلف اٹھا لیا

سردار طارق مسعود بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر، عہدے کا حلف اٹھا لیا
سورس: file

اسلام آباد:  جسٹس سردار طارق مسعود نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ 

جسٹس اعجاز الاحسن نے سپوریک کورٹ کے سینئر ترین  جسٹس سردار طارق مسعو د سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ 

تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی، حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز  نے شرکت کی۔ اٹارنی جنرل، ریٹائرڈ ججز اور سینئر وکلاسمیت ججز کے اہلخانہ بھی شریک ہوئے۔ 

 چیف جسٹس پاکستان  قاضی فائز عیسٰی موسم سرما کی تعطیلات پر بیرون ملک روانہ ہو گئے۔  اس دوران جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالیں گے۔

جسٹس سردار طارق مسعود دو ہفتوں تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں  انجام دیں گے۔

مصنف کے بارے میں