Get Alerts

عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 40 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 4 ہزار 285 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

عالمی منڈی میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نمایاں رہے، جہاں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 50 ہزار 862 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 429 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 541 روپے مقرر ہوئی۔
 
 

ٹیگز: