نواز شریف کا مقدمہ عوام نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے:مریم نواز شریف

نواز شریف کا مقدمہ عوام نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے:مریم نواز شریف
کیپشن: maryam nawaz mansehra address مریم نواز شریف مانسہرہ خطاب

مانسہرہ:سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ انتقامی پانامہ بنچ نے ٹرائل سے قبل ہی فیصلہ سنا دیا تھا ، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ایک منتخب وزیراعظم کو دفتر سے نکال باہر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مانسہرہ میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں ، مجھے خوشی ہے کہ نواز شریف کا فیصلہ عوام نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ انتقامی پانامہ بنچ نے ٹرائل سے قبل ہی فیصلہ سنا دیا تھا ، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ایک منتخب وزیراعظم کو دفتر سے نکال باہر کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ میں سوشل میڈیا کا کنوشن سمجھ کر آئی تھی مجھے نہیں پتا تھا سارا شہر باہر نکل آئے گا، ہر عوامی عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلہ آ رہا ہے ، آپ نے نواز شریف کی محبت کو عشق میں بدل دیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کا فیصلہ عدالتوں نے نہیں بلکہ آپ نے کرنا ہے ، کنونشن میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے گئے ، مجھے خوشی ہے کہ نواز شریف کا مقدمہ آپ نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

ہر عوامی عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلہ آ رہا ہے۔ کیا یہ تاریخ کا بدترین جبر نہیں ہے ، نواز شریف کو عوام سے دور رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے ، لودھراں کی عوام نے اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل کر دیا ہے۔