سینئر صحافی محسن بیگ گرفتار

 سینئر صحافی محسن بیگ گرفتار

اسلام آباد:  سینئر صحافی محسن بیگ کو   ایف آئی اے  نے اسلام آبادسےگرفتار کرلیا ۔


تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ٹیم کو چھاپے کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ، اس دوران  ایف آئی اے کا سب انسپکٹر  بھی زخمی ہو گیا۔صحافی محسن بیگ کے بیٹے نے گرفتاری کی تصدیق کر دی۔

واضح رہے کہ محسن بیگ نے  حالیہ ٹی وی پروگراموں میں وفاقی حکومت سمیت وفاقی وزیر پر تنقید کی تھی۔ نجی ٹی وی چینل پر ٹاک شو  کے دوران سینئر  صحافی محسن بیگ کی جانب سے غیر اخلاقی گفتگو پر پیمرا نے نجی چینل کے خلاف نوٹس لیا تھا۔تاہم آج  ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے  انہیں گرفتار کر لیا۔

مصنف کے بارے میں