بلاول بھٹو کی صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت

 بلاول بھٹو کی صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےصحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت فی الفور صحافی محسن بیگ کو رہا کرے،صحافی محسن بیگ کی گرفتاری سے عمران خان کی طاقت نہیں بلکہ کمزوری ظاہر ہوئی ہے.

واضح رہے کہ نجی ٹی کے پروگرام میں مراد سعید کے خلاف  توہین آمیز ریمارکس  کے الزام پر اسلام آبا دمیں  ایف آئی اے نے صحافی محسن بیگ کو گرفتار کر لیا۔

 گرفتاری میں مزاحمت  اور  سب انسپکٹر کو  پستول کا بٹ مار کر زخمی کرنے پر   محسن بیگ کیخلاف   تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج  کر لیا گیا،   سینئر صحافی محسن جمیل بیگ کے خلاف مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ7اے ٹی اے  اور  اقدام قتل کی دفعہ 324 بھی شامل کی گئی ہے ، محسن بیگ کو تھانہ منتقل کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری  نے گرفتاری  کی مذمت کرتے ہوئے صحافی محسن بیگ کو رہا  کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں