پٹرول 22 روپےفی لٹر اور گیس کی قیمت 113 فیصد بڑھا دی گئی 

پٹرول 22 روپےفی لٹر اور گیس کی قیمت 113 فیصد بڑھا دی گئی 
سورس: File

نیو نیوز کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لٹر ہوگئی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17روپے 20 پیسے کا اضافہ ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت  280روپے ہوگئی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسےکا اضافے کے بعد اس کی قیمت 196روپے  68 پیسے ہوگئی ۔ مٹی کا تیل 12روپے 90 پیسے مہنگا، فی لیٹر مٹی کا تیل 202 روپے 73 پیسے کا ہوگیا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت میں 113 فیصد تک اضافہ کر دیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو پروٹیکٹیڈ اور نان پرو ٹیکٹڈ کیٹیگریز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پروٹیکٹڈ کیٹیگریز کے 4 سلیبسز بنا دیے گئے ہیں، پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین شامل ہیں جبکہ 50 مکعب میٹر، 60 مکعب میٹر اور 90 مکعب میٹر ماہانہ کے صارفین بھی پروٹیکٹڈ کیٹیگری شامل ہیں۔

اوگرا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گیس گی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے 6ماہ کے لئے ہو گا، حکومت کو 310 ارب روپے کا ریونیو ملے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت بھی بڑھا دی۔ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کردیا گیا اور ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3141 روپے 29 پیسے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 2 روپے 26 پیسے مہنگی ہوکر 266روپے 21 پیسے ہوگئی۔ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھ کر 18 فیصد ہونے کے باعث ہوا۔قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں