مولانافضل الرحمن کے ساتھ اتحاد پر پی ٹی آئی میں اختلافات

مولانافضل الرحمن کے ساتھ اتحاد پر پی ٹی آئی میں اختلافات

اسلام آباد : تحریک انصاف  کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ سربراہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی)مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احتجاج کی بات نہیں ہونی چاہیے تھی۔

نیو نیوز کے پروگرام "مدمقابل " میں  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے مشترکہ احتجاج کی مخالفت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرا خیال ہے کہ یہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ‘جے یو آئی کے ساتھ احتجاج کی بات نہیں ہونی چاہیے تھی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشترکہ احتجاج کی بات کرنی ہی نہیں چاہیے تھی اگر عمران خان نے اجازت دی ہے تو میری رائے میں یہ پروپوزل لے جانے والی بات ہی درست نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اسد قیصر سے میری کوئی بات نہیں ہوسکی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے حوالے ہماری نہ ان کے ساتھ مشاورت  ہے، نہ شرکت ہے، نہ بات چیت ہے۔