کراچی بلدیاتی انتخابات میں آر ٹی ایس استعمال نہیں ہوا، نتائج مینوئل بن رہے ہیں اسی لیے تاخیر ہوئی: الیکشن کمیشن 

کراچی بلدیاتی انتخابات میں آر ٹی ایس استعمال نہیں ہوا، نتائج مینوئل بن رہے ہیں اسی لیے تاخیر ہوئی: الیکشن کمیشن 
سورس: File

کراچی : الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم نہیں ہے بلکہ مینوئل نتائج بن رہے ہیں جس کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے اعجاز انور چوہان نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز سے نتائج آر اوز کے دفتر پہنچ رہے ہیں یہ ایک گھمبیر پراسس ہوتا ہے، ایک یوسی کا رزلٹ بنانے میں وقت لگتا ہے۔ ہر یو سی کے 4 وارڈز ہیں اور اوسط 20 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بھی پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ نہ آئے تو یو سی کا نتیجہ مکمل نہیں ہوتا، ہر آر او کے پاس تقریباً 5 یوسیز ہیں اس لیے نتائج میں وقت لگ رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں