واشنگٹن :وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے مظاہرین کی ہلاکتوں پر ایران کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اگر ایران میں قتل و غارت کا سلسلہ جاری رہا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایران میں 800 افراد کی سزائے موت روکی گئی ہے، جبکہ صدر ٹرمپ ایران کی مجموعی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرین لینڈ میں فوج کی تعیناتی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوگی۔