ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

 ملک کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
سورس: File

 اسلام آباد:  مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا آغاز  ہو چکا ہے۔  اسلام آباد ،   پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کیپیش گائی کر دی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گوجرانوالہ، پتوکی، اوکاڑہ اور  دیپالپور، میاں چنوں اور ٹوبہ ٹیک سنگھ  سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں   میں موسلا دھار بارش ہوئی ۔

 نشیبی علاقوں میں گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ بارش کے باعث  متعدد  شہروں میں بجلی کے فیڈر  بھی ٹرپ کر گئے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج اور کل وقفے وقفے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی  مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آئندہ 24گھنٹے کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ   بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

  کراچی میں  بادلوں کے ڈیرے  ہیں۔صبح سویر ے ہلکی بارش نے شہر ِقائد کا موسم خوش گوار کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی شہر میں تیز بارش کی توقع ہے۔

جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بھی  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔۔

مصنف کے بارے میں