Get Alerts

قلات کے قریب مسافر کوچ پر حملہ، 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی

قلات کے قریب مسافر کوچ پر حملہ، 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی

قلات:قلات کے قریب ایک مسافر کوچ پر مسلح افراد کی فائرنگ اور دستی بم حملے کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 12 مسافر زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آ رہی مقامی ٹرانسپورٹ کمپنی کی کوچ نیمرغ کراس کے علاقے کے نزدیک قلات پہنچی تو پہاڑوں پر چھپے مسلح افراد نے کوچ کو روکنے کی کوشش کی۔ ڈرائیور نے کوچ روکنے سے انکار کیا، جس پر حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی اور دستی بم بھی پھینکا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔

دوسری جانب، بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آئی جی پولیس اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 
 

ٹیگز: