میکسیکو :ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ نے پہلے گول کر کے برتری حاصل کی، تاہم ارجنٹینا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دو گول اسکور کیے اور میچ اپنے نام کر لیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ارجنٹینا کی ٹیم اتوار کو کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین کے مدمقابل ہوگی، جبکہ انگلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔