Get Alerts

پاکستان کا ایران اور امریکا سے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا ایران اور امریکا سے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد :پاکستان نے ایران اور امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر حملے روکیں اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور چاہتا ہے کہ جنگ کا خاتمہ ہو، جبکہ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد ضروری ہے۔ تنازع کو مذاکرات کی میز پر حل کیا جانا چاہیے، کیونکہ موجودہ صورتحال کسی کے مفاد میں نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال جلد معمول پر آ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نزدیک امن اور استحکام کے سوا کوئی متبادل نہیں۔

ٹیگز: