Get Alerts

پی ٹی آئی نے بجٹ ووٹنگ کے بائیکاٹ کے لیے پیپلز پارٹی سے تعاون طلب کر لیا

 پی ٹی آئی نے بجٹ ووٹنگ کے بائیکاٹ کے لیے پیپلز پارٹی سے تعاون طلب کر لیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری کے دوران حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بجٹ ووٹنگ کے بائیکاٹ کے حوالے سے حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔

اسد قیصر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں کی طرف سے بجٹ بائیکاٹ کے اشارے ملے ہیں، اگر وہ اس پر عمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو پی ٹی آئی ان کے ساتھ  ہوگی۔

راجہ پرویز اشرف نے فوری طور پر کوئی فیصلہ دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سامنے رکھا جائے گا، اور ان سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

وفاقی بجٹ کی منظوری کے دوران اپوزیشن کی شرکت یا بائیکاٹ حکومتی اتحاد کی کارکردگی کے لیے اہم ہے، اور اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی حکومتی عمل کو متاثر کر سکتی ہے۔

ٹیگز: