Get Alerts

اسرائیلی حملے میں ایرانی سرکاری ٹی وی نشانہ، اینکر زخمی

اسرائیلی حملے میں ایرانی سرکاری ٹی وی نشانہ، اینکر زخمی

تہران:اسرائیل نے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے IRIB (اسلامی جمہوریہ ایران کی آواز) کی عمارت کو اس وقت نشانہ بنایا جب ٹی وی پر براہ راست نشریات جاری تھیں۔

حملے کے دوران اسٹوڈیو کی چھت گر گئی، جس کا ملبہ خاتون اینکر پر آ گرا، اینکر زخمی ہوگئیں اور نشریات فوری طور پر معطل ہو گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، حملے کے بعد اسٹوڈیو میں دھواں بھر گیا، جب کہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے حملے کے بعد دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا سرکاری ٹی وی اور ریڈیو نظام جلد ختم کر دیا جائے گا۔

ٹیگز: