Get Alerts

پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے سے زائد کا بجٹ، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی تجویز

پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے سے زائد کا بجٹ، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی تجویز

لاہور: پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق پنجاب کابینہ نے 5 ہزار 903 ارب 46 کروڑ روپے کے مجموعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔
نمائندہ نیو نیوز لاہور  وقاص غوری  کے مطابق   بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد جبکہ پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز شامل ہے۔ تعلیم کے شعبے کے لیے 750 ارب روپے اور صحت کے لیے 500 ارب 62 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق ترقیاتی بجٹ کا حجم 2 ہزار 638 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے 803 ارب 88 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے 783 ارب 62 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ سروس ڈلیوری اخراجات میں 5.1 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
کیپٹل اخراجات کے لیے ایک ہزار 679 ارب ایک کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ رائٹ سائزنگ کے باعث سرکاری ملازمین کے اخراجات میں 1.4 فیصد کمی متوقع ہے۔

بجٹ میں خواتین کے لیے مختص رقم میں 9.2 فیصد اضافے کی تجویز بھی شامل ہے، جبکہ حکومت نے عوامی فلاح، تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی ہے۔

ٹیگز: