جنیوا : امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے۔
سوئس وزارت خارجہ کے مطابق اب یہ تقریب جنیوا کے بجائے وسطی سوئٹزرلینڈ کے مشہور ریزورٹ برگن اسٹاک میں منعقد کی جائے گی، جبکہ وفود کی ملاقات جمعہ کے روز متوقع ہے۔
سوئس حکام نے بتایا کہ سفارتی سرگرمیوں کے لیے مقام کی تبدیلی انتظامی وجوہات کے باعث کی گئی ہے، تاہم اس کا مقصد مذاکراتی عمل کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔
اس حوالے سے سوئس میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل میں شریک فریقین پاکستان اور قطر نے تقریب کے لیے نئے مقام کی تجویز دی تھی۔
واضح رہے کہ برگن اسٹاک اس سے قبل بھی اہم بین الاقوامی سفارتی مذاکرات کی میزبانی کر چکا ہے، اور اسے ایک محفوظ اور غیر جانبدار مقام تصور کیا جاتا ہے۔