اداکارہ عروہ نے اپنی آنے والی فلم کے بارے میں دلچسپ باتیں بتا دی

اداکارہ عروہ نے اپنی آنے والی فلم کے بارے میں دلچسپ باتیں بتا دی

اداکارہ عروہ نے اپنی آنے والی فلم کے بارے میں دلچسپ باتیں بتا دی

لالی ووڈ: معروف اداکارہ عروہ حسین کو کون نہیں جانتا ۔ جنھوں نے بہت کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ مختلف ڈرامہ سیریز کی کامیابی کے بعد ان کا فلم انڈسٹری میں یہ پہلا قدم ہے۔

ان کی پہلی فلم ’’جھول ‘‘ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔اس فلم میں عروہ کیساتھ علی عظمت مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔فلم میں عروہ ایک امیر بزنس ویمن کا کردار ادا کریں گی جبکہ علی عظمت ایک عیاش پولیس مین کا کردار ادا کریں گے۔

اداکارہ کا  کہناہے کہ ان کی فلم بالی ووڈ کی فلموں سے بہت ہٹ کر ہے اور یقین کیساتھ کہتی ہوں کہ سب سے بہترین ہو گی۔

امید کرتی ہوں سب کو اس فلم کا بےصبری سے انتظار ہو گا۔سوشل ورک کے ساتھ ساتھ یہ فلم کامیڈی سے بھی بھرپور ہے۔ آپ سب فلم دیکھ کر خوب لطف اندوز ہو گے۔