لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے حکومت کیساتھ اتحاد ختم کرنے اور اپوزیشن کیساتھ بیٹھنے کا تاثر ختم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہے، ہم حکومت کا حصہ ہیں اور ہر مشکل وقت میں اس کا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان ایماندار آدمی ہیں اور ان کی نیب بھی اچھی ہے
ان کا کہنا تھا کہ ہم اتحادی ضرور ہیں مگر ایک الگ جماعت ہیں اور جماعتوں میں جماعتوں میں مختلف آراءہوتی ہیں لیکن فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کیساتھ ہیں اور پہلے دن سے عوامی مسائل کی نشاندہی کر رہے ہیں، اتحادیوں کی مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔
یاد رہے آج پنجاب اسمبلی کے سپیکر پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنماءجہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کیا تھا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی آئندہ 2 روزہ میں ترین گروپ سے ملاقات بھی کریں گے۔
جہانگیر ترین گروپ کے رکن فیصل حیات جبوانہ نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے ہمارے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں اور ملاقاتوں کیلئے دروازے کھلے ہیں۔