ہم نے سیاست قربان کر کے ریاست کو بچایا ہے: وزیراعظم

ہم نے سیاست قربان کر کے ریاست کو بچایا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے سیاست قربان کر کے ریاست کو بچایا ہے، ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں لیکن امید کی روشنی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے انتھک محنت کی، وزراءنے محنت کی، شیری رحمان نے گزشتہ سیلاب میں دن رات کام کیا، 
شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو خصوصی اجلاس بلانے پر مبارکباد دیتا ہوں، خوشی ہے کہ آج مختلف ممالک کے سفارتکار سینیٹ آئے ہیں، ہم سب انسان ہیں، ہم غلطی کرتے ہیں، اہم یہ ہے کہ ہم غلطی سے سبق سیکھیں، میں خطا کار انسان ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کر کے قومی خدمت کی، پہلی مرتبہ 1973 میں چاروں صوبوں کو برابر حقوق دینے کا تاریخی کام کیا، آئین کے خالق ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر رہنماﺅں نے تاریخی کام کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سینیٹ نے قانون سازی یا دیگر شعبوں پر محنت اور سنجیدگی سے ذمہ داری ادا کی، 1973 کے آئین میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق دیے گئے۔

مصنف کے بارے میں