پاک فوج نے کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر شہری علاقوں میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی

پاک فوج نے کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر شہری علاقوں میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی

راولپنڈی: پاک فوج نے کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر شہری علاقوں میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ چمن کے علاقے بوغرہ روڈ میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بشمول راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر خطرناک چیزیں برآمد کر لیں۔ 
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق علاقے کی مسلسل تکنیکی نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی جبکہ سی ٹی ڈی کے ساتھ سکیورٹی فورسز کو بھی شامل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گرد پہلے ہی فرار ہو گئے جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بشمول راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر چیزیں برآمد کر لی گئی۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ بازیابی سے کوئٹہ جیسے کچھ شہری علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائی کو روکنے میں مدد ملی ہے۔

مصنف کے بارے میں