Get Alerts

ایران سے موسمی سسٹم کے ذریعے آلودہ ذرات پاکستان پہنچ سکتے ہیں: محکمہ موسمیات

ایران سے موسمی سسٹم کے ذریعے آلودہ ذرات پاکستان پہنچ سکتے ہیں: محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ایران کے راستے ایک نیا بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا۔ اس کے زیر اثر شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کی توقع ہے اور یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے دوران طوفانی ہواؤں کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ ایران میں تیل کی تنصیبات پر بمباری کے بعد آلودہ ذرات مغرب سے آنے والی ہواؤں کے ذریعے پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتے ہیں، جس سے فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان میں کالی بارش کے امکانات کو مسترد کر دیا گیا ہے، تاہم ریجنل دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے نمونے جمع کر کے ان میں ممکنہ آلودگی کا جائزہ لیں۔

ٹیگز: