Get Alerts

آسکرز 2026: فلم ’’ون بیٹل آفٹر این ادر‘‘  نے میلہ لوٹ لیا، 6 ایوارڈز کے ساتھ سب پر بازی لے گئی

آسکرز 2026: فلم ’’ون بیٹل آفٹر این ادر‘‘  نے میلہ لوٹ لیا، 6 ایوارڈز کے ساتھ سب پر بازی لے گئی

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی سب سے معتبر فلمی تقریب 'آسکر ایوارڈز' میں اس سال ہدایت کار پال ٹامس اینڈرسن کی سیاسی اور سنسنی خیز فلم ’’ون بیٹل آفٹر این ادر‘‘ (One Battle After Another) چھائی رہی۔ فلم نے بہترین فلم کے سب سے بڑے مجسمے سمیت مجموعی طور پر 6 ایوارڈز اپنے نام کر کے حالیہ برسوں کے کڑے مقابلے میں اپنی برتری ثابت کر دی۔
مشہور ہدایت کار پال ٹامس اینڈرسن کے لیے یہ شام یادگار ثابت ہوئی، جنہوں نے اپنے طویل اور شاندار کیریئر میں 11 نامزدگیوں کے بعد بالآخر زندگی کے پہلے تین آسکرز انفرادی طور پر جیتے۔فلم امیگریشن کے چھاپوں اور سفید فام برتری جیسے سلگتے ہوئے مسائل پر مبنی ہے۔
بہترین اڈاپٹڈ سکرین پلے کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اینڈرسن نے کہا کہ انہوں نے یہ فلم اپنے بچوں کے لیے لکھی ہے تاکہ دنیا کے موجودہ حالات پر ان سے معذرت کر سکیں اور آنے والی نسل کو امید کا پیغام دے سکیں۔     مائیکل بی جارڈن نے فلم ’’سنرز‘‘ میں جڑواں بھائیوں کا مشکل کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا۔
 جیسی بکلی نے فلم ’’ہیمنیٹ‘‘ میں ولیم شیکسپیئر کی بیوی کا کردار نبھانے پر بہترین اداکارہ کا اعزاز پایا۔ شان پین نے ’’ون بیٹل‘‘ میں کرنل لاک جا کے خوفناک کردار پر بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔ایمی میڈیگن ہارر فلم ’’ویپنز‘‘ میں بہترین معاون اداکارہ قرار پائیں۔
رائن کوگلر کی فلم ’’سنرز‘‘ (Sinners) 16 نامزدگیوں کے ساتھ میدان میں اتری تھی اور 4 ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہی۔    فلم کی سینماٹوگرافر آٹم ڈورلڈ آرکاپاؤ نے تاریخ رقم کر دی، وہ اس زمرے میں آسکر جیتنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔    فلم نے بہترین اوریجنل سکرین پلے اور بہترین سکور (لڈوگ گورانسن) کے ایوارڈز بھی اپنے نام کیے،     بہترین بین الاقوامی فیچر: ناروے کی فلم ’سینٹیمینٹل ویلیو‘،    بہترین اینیمیٹڈ فیچر: کے پاپ ڈیمن ہنٹرز۔
وارنر برادرز سٹوڈیو نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کل 24 میں سے 12 ایوارڈز جیتے۔

ٹیگز: