مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم شرم ناک ہیں: ارون دھتی رائے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم شرم ناک ہیں: ارون دھتی رائے

نئی دہلی: ادیبہ، فلم ساز اور کالم نگار ارون دھتی رائے نے مقبوضہ کشمیر میں کئی دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم کو شرم ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت سے کشمیریوں کی جدوجہد دبائی نہیں جاسکتی ۔

سری نگر کے دورے پر موجود ارون دھتی رائے نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج سات لاکھ سے بڑھاکر70 لاکھ کردی جائے لیکن بھارت اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا۔ وہ جو کچھ کہہ رہی ہیں یہی موقف کشمیریوں نے برسوں سے اختیار کررکھا ہے ۔

انہوں نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی حکومت رحم کے قابل ہے جو اپنے مصنفین کو دل کی بات کہنے سے روکتی ہے، مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو جیلوں میں ڈالتی ہے تاہم قتل عام کرنے والے، کرپٹ، خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے اور دوسرے مجرم آزاد گھوم رہے ہوتے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں