Get Alerts

حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ دیگر مصنوعات میں کمی

 حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ دیگر مصنوعات میں کمی

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ عوام کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لٹر سستا ہو کر 254 روپے 64 پیسے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 68 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 150 روپے 65 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل بھی 5 روپے 4 پیسے سستا کر دیا گیا ہے، اب نئی قیمت 164 روپے 65 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اور نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: