Get Alerts

سی ایس ایس کے لیے عمر کی حد میں 5 سال اضافہ، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

سی ایس ایس کے لیے عمر کی حد میں 5 سال اضافہ، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اسلام آباد: سی ایس ایس (سیول سروسز امتحان) کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری! قومی اسمبلی نے سی ایس ایس کے لیے عمر کی حد میں پانچ سال کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی نوشین افتخار کی جانب سے پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ سی ایس ایس کے امیدواروں کو پانچ بار امتحان میں شرکت کا موقع دیا جائے اور عمر کی حد 30 سال کے بجائے 35 سال تک بڑھا دی جائے۔

اس فیصلے کے بعد، اب سی ایس ایس میں شامل ہونے کے خواہشمند افراد کو عمر کی زیادہ حد کے حوالے سے نئی سہولت حاصل ہوگی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اس قرارداد کی منظوری کے بعد سوموار شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

ٹیگز: