Get Alerts

اسلام آباد اور تاشقند کے روابط میں نئی گرمجوشی؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب کو فون، خطے کی صورتحال پر اہم مشاورت

اسلام آباد اور تاشقند کے روابط میں نئی گرمجوشی؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب کو فون، خطے کی صورتحال پر اہم مشاورت

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفون پر اہم رابطہ کیا ہے، جس میں پاک-ازبک دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات سمیت خطے کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام اور وسطی ایشیا کو جنوبی ایشیا سے جوڑنے والی تجارتی راہداریوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ازبک وزیرِ خارجہ بختیار سعیدوف نے علاقائی امن، سلامتی اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے اس کی بھرپور تعریف کی۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان سفارتی روابط کو مزید پائیدار بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات خطے کی معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔ دونوں ممالک مستقبل میں بھی تمام علاقائی اور عالمی امور پر قریبی ہم آہنگی اور باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔"

ٹیلیفونک رابطے کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے پاک،ازبک سفارتی و اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مستقبل میں مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

ٹیگز: