Get Alerts

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دورہ مصر، خطے کی صورتحال پر اہم مشاورت ہوگی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دورہ مصر، خطے کی صورتحال پر اہم مشاورت ہوگی

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار مصر کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون سے متعلق اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے، اور ملاقاتوں میں خطے میں امن و استحکام، سفارتی تعلقات اور اقتصادی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم شریک ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے اور تعاون کے نئے امکانات تلاش کیے جائیں۔

اس کے علاوہ ان کی عبدالفتاح السیسی سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں پاکستان اور مصر کے تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ٹیگز: