Get Alerts

پاکستان امن پسند ہے، مسلط کی گئی جنگ کا جواب دینا جانتا ہے:فیلڈ مارشل عاصم منیر 

پاکستان امن پسند ہے، مسلط کی گئی جنگ کا جواب دینا جانتا ہے:فیلڈ مارشل عاصم منیر 

اسلام آباد: ایوانِ صدر میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا گیا جس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سربلند کیا ہے اور قوم ربِ تعالیٰ کی اس مدد پر شکر گزار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان نے مئی میں مسلط کی گئی جنگ کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا تھا، اور اگر مستقبل میں دشمن دوبارہ جارحیت کا ارتکاب کرتا ہے تو اسے اسی طرح جواب دیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو خطے میں استحکام کا خواہاں ہے، تاہم ملکی دفاع سے غافل رہنا ہمارے اصولوں میں شامل نہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسہ رکھنے والا مسلمان کسی بھی دشمن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ "جب مسلمان اللہ پر توکل کرتا ہے تو دشمن پر پھینکی گئی مٹھی بھر مٹی بھی اللہ تعالیٰ میزائل بنا دیتا ہے"، انہوں نے کہا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مزید کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم اور آئینی ذمہ داریوں کے مطابق اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

ٹیگز: