ٹی 20 ورلڈکپ، قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کر دی گئی

ٹی 20 ورلڈکپ، قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کر دی گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: متحدہ عرب امارت (یو اے ای) میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔
قومی کرکٹ سکواڈ ٹی 20ورلڈکپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ چکا ہے جو ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 24 اکتوبر کو روائتی حریف بھارت کیخلاف میچ سے کرے گی۔ 
مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ کیلئے قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ 

63f4d424b0d7b9f94496bbad86b33d56


پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری تصاویر کے ساتھ کیپشن میں عوام کو یہ خوشخبری بھی سنائی گئی ہے کہ ان کیلئے بھی اس ٹی شرٹ کو خریدنا ممکن ہے اور شائقین آن لائن خریداری کر سکتے ہیں۔ 
قومی ٹیم کی جرسی سے متعلق شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے تاہم زیادہ تر صارفین نے اسے خوبصورت اور بہترین قرار دیا ہے۔