ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ تیار،رونمائی کل ہوگی 

 ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کی نئی کٹ تیار،رونمائی کل ہوگی 

لاہور: ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ تیار کرلی گئی ہے اوراس کی رونمائی کل ہوگی۔  آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی  ٹیم کی نئی کٹ تیار کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ورلڈکپ 2023 کیلئے ٹیم کی کٹ کی رونمائی کل کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ورلڈکپ کٹ کی تقریب رونمائی لاہور میں کی جائے گی۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

مصنف کے بارے میں