Get Alerts

حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

غزہ: حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کر دیں، جس کے بعد ہلاک یرغمالیوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق، ان دونوں لاشوں کو ریڈ کراس نے غزہ میں موجود اسرائیلی فوج کے حوالے کیا۔ حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

حماس کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام زندہ یرغمالیوں کے ساتھ ساتھ وہ لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں جن تک رسائی ممکن تھی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دیگر یرغمالیوں کی لاشوں کی بازیابی کے لئے خصوصی آلات اور بڑی پیمانے پر کوششیں درکار ہیں تاکہ ان تک پہنچا جا سکے۔

اس سے قبل بھی حماس نے 8 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی تھیں، تاہم اب مزید 2 لاشیں دینے کے بعد اسرائیل کو مجموعی طور پر 10 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہو چکی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حماس کی قید کے دوران جو یرغمالی ہلاک ہوئے وہ ممکنہ طور پر اسرائیلی فوج کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں مارے گئے ہوں۔

ٹیگز: