Get Alerts

ہانیہ عامر کو اقوام متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا

ہانیہ عامر کو اقوام متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا

کراچی :معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو اقوام متحدہ ویمن نے باضابطہ طور پر پاکستان کی نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔ اس تقرری کا مقصد ملک میں صنفی برابری اور خواتین کے بااختیار ہونے کے لیے جاری کوششوں کو مزید تقویت دینا ہے۔

اقوام متحدہ ویمن کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ہانیہ عامر اپنے اس نئے کردار میں خواتین و لڑکیوں کی آواز کو مضبوط کرنے، آگاہی پھیلانے اور عملی اقدامات کی ترغیب دینے میں مدد کریں گی۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ قدم صنفی تشدد، امتیاز اور ناہمواری کے خاتمے کی راہ میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

ہانیہ عامر پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی سب سے نمایاں شخصیات میں سے ایک ہیں، جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ہے۔ وہ اس حوالے سے پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن چکی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں اداکاری کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی ڈیبیو کیا، جس کی سرحد پار کامیابی نے انہیں ایک ثقافتی علامت کے طور پر مستحکم کیا ہے جو پاکستانی اور بھارتی کمیونٹیز کو جوڑتی ہے۔

گذشتہ دنوں ہانیہ عامر کو ان کی عالمی مقبولیت کے اعتراف میں گلوبل اسٹار ایوارڈ بھی دیا گیا۔

ٹیگز: