اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات اختتام پذیر ہوگئی۔ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے وفد نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، باہمی تعاون اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ہمراہ وفد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔