پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی :  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔ 

نیو نیوز کے مطابق پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی دونوں کپتانوں نے کی ۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تینوں میچز دوپہر 2:30 بجے شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ اس دورے کے دوران 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعے کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز میں شامل بقیہ دو میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور روانہ ہوجائیں گی، جہاں پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے این سی او سی سے مشورے کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے تماشائیوں کو بھی سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع ہوچکی ہے۔ 

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے لیے قومی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان بھی کردیا ہے۔ 

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔