پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
سورس: file

آکلینڈ:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان  پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں پاکستانی کپتان شاہین آفریدی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن شریک ہوئے۔

4f9c8e5b26867571d270f9bc40f7a879

 

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل آکلینڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 10 منٹ پر آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ اتوار، تیسرا 17، چوتھا 19 اور آخری میچ 21 جنوری کو شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ کپتان شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان کے ساتھ چوتھے فاسٹ بولر عامر جمال ہوں گے جبکہ لیگ بریک گگلی بولر اسامہ میر پر محمد نواز کو ترجیح دی جائے گی۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان اور صائم ایوب اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ بابر اعظم نمبر تین پر کھیلیں گے۔   بابر اعظم نمبر تین پر جبکہ فخر زمان نمبر چار پرکھیلیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ ٹیم میں تبدیلیوں پر کچھ غور کر رہی ہے، اعظم خان 11 رکنی ٹیم میں شامل ہوئے تو بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔

پاکستان اسکواڈ

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر ، زمان خان

نیوزی لینڈ اسکواڈ

 کین ولیمسن (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، ڈیون کونوے (وکٹ کیپر)، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی اور ٹم ساؤتھی

پاک-نیوزی لینڈ شیڈول

پہلا  میچ - 12 جنوری 2024 ایڈن پارک، آکلینڈ 

دوسرا  میچ - 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن

تیسرا  میچ - 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن

چوتھا میچ - 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ

پانچواں میچ - 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ

مصنف کے بارے میں