پی آئی اے کی آج بھی متعدد پروازیں منسوخ ، کئی تاخیر کا شکار

پی آئی اے کی آج بھی متعدد پروازیں منسوخ ، کئی تاخیر کا شکار
سورس: File

کراچی:  پی آئی اے کے مالی بحران کے باعث آج بھی اندرون ملک متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے مختلف شہروں کو جانے والی دو طرفہ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ 

پی آئی اے کی کراچی سے تربت جانے اور آنے والی پروازیں منسوخ، لاہور سے کراچی جانے اور آنے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 

کراچی سے اسلام آباد جانے اور آنے والی پروازیں، کراچی سے سکھر جانے اور آنے والی پروزیں بھی منسوخ ہو گئیں۔ 

کراچی سے فیصل آباد جانے اور آنے والی پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد سے گلگت کے لیے پرواز پی کے 601 تاخیر کا شکار ہو گئی جبکہ اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے کے بعد روانہ ہوئی۔ 

 لاہور سے ریاض جانے والی پرواز بھی 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ 

مصنف کے بارے میں