Get Alerts

لاہور میں سیلاب سے 82 ہزار سے زائد افراد متاثر، ضلعی رپورٹ جاری

لاہور میں سیلاب سے 82 ہزار سے زائد افراد متاثر، ضلعی رپورٹ جاری

لاہور : لاہور میں حالیہ سیلاب کے بعد ضلعی انتظامیہ نے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق 5 تحصیلوں کے 26 دیہات متاثر ہوئے اور مجموعی طور پر 82,952 افراد متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 36,658 افراد کو سیلاب سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ 7,888 افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دی گئی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم تین افراد زخمی ہوئے۔

سیلاب سے صرف ایک سڑک کو نقصان پہنچا، جبکہ نہ کوئی چھت گری، بند ٹوٹا، نہ ہی پل گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرین کے لیے 17 میڈیکل کیمپس اور 26 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے، جہاں 16,967 افراد اور 18,921 جانوروں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ 13,621 جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ٹیگز: