اسلام آباد: سپیریئر گروپ کے وائس چیئرمین اور ایپ سپ کے نمائندہ خصوصی چودھری حمزہ رحمان سے ترک ماہرین تعلیم کے وفد نے ملاقات کی، جس میں شعبہ تعلیم میں پاک ترک تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران تعلیمی اشتراک، طلبہ کے تبادلوں، ادارہ جاتی شراکت داری اور دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان باہمی روابط بڑھانے کے نئے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ فریقین نے طلبہ و اساتذہ کے تبادلوں، تعلیمی تجربات کے اشتراک اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاک ترک تعلیمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر گفتگو کی۔
ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے اور تعلیمی شعبے میں باہمی تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔