توہین رسالت قانون کا غلط استعمال کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنا ضروری ہے : اما م کعبہ

توہین رسالت قانون کا غلط استعمال کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنا ضروری ہے : اما م کعبہ

جدہ: سعودی عرب کے معروف عالم دین اور امامِ کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ” جو لوگ توہین رسالت کا غلط استعمال کرتے ہیں ان کے دلوں میں بیماری ہے “۔ ان کا مزید کہناتھا کہ چند لوگ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اس قانون کو غلط استعمال کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ”جو لوگ بھی اس قانون کا غلط استعمال کرتے ہیں ان کے ساتھ سختی سے نمٹنا ضروری ہے“۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مردان یونیورسٹی کے طالب علم کو مبینہ توہین مذہب کی پاداش میں بے دردی سے قتل کر دیا گیاتھا۔ جس کی تحقیقات ابھی تک ہورہی ہیں ۔اس ضمن میں متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا جا چکاہے ۔

امامِ کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم کا کہناتھا کہ علمائ کرام کو اس ضمن میں اپنا بہترین کردار ادا کرنا ہو گا،ہمیں  حضورﷺ اکرم کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیئے ۔