پاکستان کی درخواست پرفیس بک نے 65صفحات سے گستاخانہ مواد ہٹا دیا

پاکستان کی درخواست پرفیس بک نے 65صفحات سے گستاخانہ مواد ہٹا دیا

اسلام آباد:فیس بک کے مختلف صفحات پر مسلمانوں کی مقدس ہستیوں کے خلاف مواد اپ لوڈ کرنے پر وزات داخلہ کے بھرپور احتجاج اور مذکورہ مواد فی الفور ہٹانے کا مطالبہ پر امریکا میں مو جود فیس بک انتظامیہ نے فوری طور وفد بھیجنے کی معذرت کر لی لیکن موجود مواد ہٹانے میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مارچ میںوزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے فیس بک کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے تمام تر صورت حال بتائی تھی جس پر فیس بک انتظامیہ نے جائزہ لینے کے لیے اپنا وفد پاکستان بھیجنے کی حامی بھری تھی،تاہم وفد نے پاکستان آنے کا انتظار کئے بغیر فیس بک انتظامیہ نے مجموعی طور 65صفحات سے گستاخانہ مواد ہٹا دیا گیا۔ فیس بک نے آپشن دیا ہے کہ پاکستان کے متعلقہ ادارے انٹرنیٹ پر پڑے مواد کی نشانہ دہی کر دیں اور پھر وہ مواد ہٹا دیا جائے گا۔
ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ فیس بک انتظامیہ نے بھرپور تعاون کیا ہے اور آگے بھی یقین دہائی کرائی ہے کہ یہ تعاون جاری رہے گی۔