سلمان خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

سلمان خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

جودھ پور: کالے ہرن کیس میں ضمانت پر رہائی پانے والے بالی وڈ  سپر اسٹار سلمان خان کو عدالت نے فلم کی شوٹنگ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے جودھ پور کی سیشن عدالت میں فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کی اجازت کے لئے درخواست دائر کی تھی

یہ خبر بھی پڑھیں: فلم ہندی میڈیم نے 292 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا

اداکار نے درخواست میں استدعا کی کہ انہیں فلم کی شوٹنگ کے لئے 4 مختلف ممالک جانا ہے اس لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے سلمان خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 25 مئی سے 10 جون تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

اداکار اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کینیڈا، نیپال اور امریکا جائیں گے۔ یاد رہے کہ جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کیس میں 5 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے

مزید پڑھیں: طیبہ تشدد کیس:سابق ایڈیشنل سیشن جج، اہلیہ کو ایک، ایک سال قید کی سزا

اداکار نے 2 روز جیل میں گزارے جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تاہم عدالت نے ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی تھی۔ جودھ پور کی عدالت نے اسی مقدمے میں نامزد دیگر اداکاروں سیف علی خان، تبو، نیلم اور سونالی باندرے کو مقدمے سے باعزت بری کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں