Get Alerts

امریکی صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا

امریکی صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا

واشنگٹن / تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر تجارتی آمد و رفت کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے، جو عالمی تجارت کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے اس فیصلے پر ایران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کو تجارتی بحری جہازوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی جہازوں کی آمد و رفت باقی مدت کے دوران مکمل طور پر بحال رہے گی۔

انہوں نے مزید واضح کیا تھا کہ بحری جہازوں کی آمد و رفت اُس مربوط نظام کے مطابق ہوگی جو ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن پہلے ہی جاری کر چکی ہے، جو اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت کام کرتی ہے۔
 
 
 

ٹیگز: