واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں کسی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکا اس کا جواب دے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے ہر حملے کے جواب میں امریکا سخت کارروائی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ جواباً کسی پل یا پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا جائے، جبکہ تہران کے قریب موجود اہم تنصیبات بھی امریکی ہدف بن سکتی ہیں۔
امریکی صدر نے ایران پر زور دیا کہ وہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز کے خلاف کارروائی سے گریز کرے۔ ان کے مطابق خطے میں کسی بھی اشتعال انگیز اقدام کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔