Get Alerts

مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ کو خراجِ تحسین

مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے الفاظ کو سراہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا میں ایٹمی تباہی کو ٹالنے اور لاکھوں انسانی جانیں بچانے میں مدد دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر خطے کے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پائیدار امن ہماری اقوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے بنیادی اور ناگزیر شرط ہے۔ پاکستان علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ٹیگز: