انڈیاناپولس: امریکی ریاست انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جہاں سکھ ووٹرز کی بڑی تعداد ریفرنڈم میں شرکت کے لیے پہنچ رہی ہے۔
ریفرنڈم کا انعقاد سکھ فار جسٹس کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ ووٹنگ کے موقع پر ڈاؤن ٹاؤن انڈیاناپولس میں خالصتان کے جھنڈے بھی نظر آئے، جبکہ سکھ مظاہرین نے بھارت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی پرچم پھاڑ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
منتظمین کے مطابق ریفرنڈم کا مقصد سکھ برادری کے حقِ خودارادیت کے مطالبے کے لیے عوامی رائے کا اظہار کرنا ہے۔ تاہم، یہ ووٹنگ غیر سرکاری نوعیت کی ہے اور اس کے نتائج کسی ریاستی یا بین الاقوامی ادارے کی جانب سے باضابطہ طور پر تسلیم شدہ نہیں ہیں۔