حکومت جنرل الیکشن کا وقت سے پہلے اعلان کرسکتی ہے، شبلی فراز

حکومت جنرل الیکشن کا وقت سے پہلے اعلان کرسکتی ہے، شبلی فراز
کیپشن: حکومت جنرل الیکشن کا وقت سے پہلے اعلان کرسکتی ہے، شبلی فراز

  

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت جنرل الیکشن کا وقت سے پہلے اعلان کرسکتی ہے۔اپوزیشن کو شو آف ہینڈ سے کیا پریشانی ہے ہم تو شفافیت  چاہتے ہیں۔ آئین کی شق (3) 224 ہے جس پر عملدرآمد کرا سکتے ہیں۔ سینیٹ الیکشن ایک ماہ پہلے ہو جاتے ہیں تو کیا فرق پڑے گا۔

 میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر کام آئین و قانون کے مطابق کریں گے۔ سینیٹ الیکشن پہلے کرانے کی ابھی تجویز آئی ہے جس پر بحث جاری ہے۔ آئین  بھی کہتا ہے معیاد ختم ہونے سے 30 دن پہلے الیکشن کراسکتے ہیں۔ اپوزیشن کو شو آف ہینڈ سے کیا پریشانی ہے ہم تو شفافیت چاہتے ہیں۔

 شبلی فراز نے کہا کہ ہم بیساکھیوں کے سہارے نہیں عوام کے ووٹ سے حکومت میں آئے ہیں ۔ حکومت جنرل الیکشن کا وقت سے پہلے اعلان کیوں نہیں کرسکتی ۔ سینیٹ  الیکشن ایک ماہ پہلے ہو جاتے ہیں تو کیا فرق پڑ جائے گا۔ اپوزیشن کو اصل مسئلہ شو آف ہینڈ سے ہورہا ہے۔ شو آف ہینڈ سے سینیٹ الیکشن ہوئے تو ن لیگ کے 3 سینیٹر واپس آسکتے ہیں۔

 لاہور جلسے کے بعد انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے۔مریم کہتی ہیں شو آف ہینڈ ٹھیک ہے لیکن میں اس کیخلاف ہوں اگر مگر کی بات کررہی ہیں۔ صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔ فلاپ لاہور جلسہ نہیں  پی ڈی ایم کا بیانیہ فلاپ ہوگیا ہے۔ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔