غزہ پر اسرائیلی بمباری دہشت گردی ہے : پوپ فرانسس

غزہ پر اسرائیلی بمباری دہشت گردی ہے : پوپ فرانسس

روم : عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ نہتے شہریوں پر بم اور گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔مقدس سرزمین کو تباہ کرنے والی جنگ کو فوری روکا جائے۔

پوپ فرانسس نے اتوار کے روز دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ  مقدس سرزمین کو تباہ کرنے والی جنگ روکی جائے انہوں نے خاص طور پر غزہ میں ہولی فیملی کیتھولک پیرش میں پناہ لینے والے عیسائیوں کے لیے دعا کی۔

پوپ نے کہا کہ انہیں غزہ سے پریشان کن خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں، جہاں "غیر مسلح شہری بم دھماکوں اور فائرنگ کا نشانہ بنتے ہیں۔ کیتھولک پارش کے احاطے پر حملے کی مذمت کرتے انہوں نے کیا کہ یہاں دہشت گرد نہیں ہیں، بلکہ خاندان، بچے، بیمار اور معذور افراد اور راہبائیں ہیں۔

پوپ نے کہا، "ایک ماں، مسز ناہیدہ خلیل انتون، اور اس کی بیٹی، ثمر کمال انتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، اور دیگر اس وقت زخمی ہو گئے جب وہ باتھ روم جا رہے تھے۔"کچھ کہتے ہیں، 'یہ دہشت گردی ہے۔ یہ جنگ ہے۔ جی ہاں، یہ جنگ ہے۔ یہ دہشت گردی ہے ۔

مصنف کے بارے میں