بہار: انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے کہا ہے کہ کسی عوامی عہدے دار کا حجاب یا نقاب زبردستی ہٹانا عورت کی عزت، شناخت اور خودمختاری پر براہِ راست حملہ ہے۔
یہ بیان بھارتی ریاست بہار میں پیش آنے والے واقعے کے بعد سامنے آیا، جہاں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب کے دوران مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایسے اقدامات کو معاشرے میں خوف بڑھانے کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ یہ اقلیتی خواتین کے تحفظ پر سنگین سوالات کھڑے کرتے ہیں۔
بھارتی انسانی حقوق کے رہنماؤں نے واقعے کے ذمے داروں کے خلاف فوری اور شفاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے کے بعد بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست زور پکڑ گئی ہے۔
کانگریس پارٹی نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار کی یہ بدتمیزی ناقابلِ معافی ہے، کیونکہ خاتون ڈاکٹر صرف اپنا اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی تھیں۔