سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما التجا مفتی نے بہار کے وزیرِاعلیٰ نتیش کمار پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان خاتون کا سرِعام نقاب ہٹانا نہایت شرمناک اور غیر حساس عمل ہے، جو کسی بھی آئینی عہدے دار کو زیب نہیں دیتا۔
التجا مفتی نے مزید کہا کہ اگر وزیرِاعلیٰ اپنی صحت یا ہوش و حواس کی وجہ سے ضبط اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کر سکتے تو انہیں باعزت طور پر عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔ ان کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں بحث تیز ہو گئی ہے اور مختلف جماعتوں کی جانب سے ردِعمل آنے کا امکان ہے۔